اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نوجوانوں کے علمی اور سائںسی شعبے کے سربراہ حسن ساعی دہقان نے کہا ہےکہ ایرانی طلباء نے تھائی لینڈ میں ہونے والے ریاضی کے عالمی اولمپیاڈ میں ساتوان مقام حاصل کیا ہے۔
ریاضی کا یہ چھپنواں اولمپیاڈ تھا۔ حسن ساعی دہقان نے کہا ہے کہ ان مقابلوں میں اہم ملکوں جیسے ہنگری، برطانیہ، جرمنی اور ہالینڈ کو بیسواں بائیسواں ستائیسواں اور تینتالیسواں مقام ملا ہے۔ ریاضی کے اولمپیاڈ میں ایک سو چار ملکوں نے شرکت کی تھی اور یہ چار جولائی سے جمعرات سولہ جولائی تک جاری رہے۔ یہ مقابلے تھائی لینڈ کے شہر چیانک مائی میں ہوئے۔
.......
/169