13 جولائی 2015 - 08:19
ایرانی مذاکرات کاروں کو کامیابی حاصل ہو گی: صدر جمہوریہ

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جوہری مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے انھوں نےجو وعدہ کیا تھا وہ کافی حد تک پورا ہو گیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جوہری مسئلے کو حل کرنے کے حوالے سے انھوں نےجو وعدہ کیا تھا وہ کافی حد تک پورا ہو گیا ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کی رات خواتین تنظیموں کی ضیافت افطار میں گذشتہ دو برسوں کے دوران ایرانی مذاکرات کاروں کی پیہم کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بات باعث مسرت ہے کہ جوہری مسئلے میں ایران کی حکومت، عوام اور مذاکرات کاروں نے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا- ڈاکٹر حسن روحانی نے جوہری مذاکرات کا طویل سفر طے کرنے میں رہبر انقلاب اسلامی اور ایرانی عوام کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ منزل تک پہنچنے میں اب صرف چند قدم کا فاصلہ باقی بچا ہے جسے طے کرنا ہے اور مذاکرات کے اس پیچیدہ مرحلے میں بھی ایرانی مذاکرات کار، کامیابی حاصل کریں گے- صدر مملکت نے اپنے بیان میں خواتین کی سرگرمیوں کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ معاشرے میں خواتین میں پائی جانے والی استعداد اور صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کئے جانے کی ضرورت ہے- انھوں نے تعلیم یافتہ خواتین کی صلاحیتوں پر مکمل توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲