اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سیکورٹی ذرائع کے مطابق عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے دس ہزار جوان اور مسلح قبائلی فوج کے ساتھ مل کر مغربی بغداد سے پینسٹھ کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع فلوجہ شہر کو آزاد کرنے کے لئے آپریشن کے آغاز کے لئے پوری طرح تیار ہیں- فیلڈ کمانڈروں نے فوج کی آمادگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کے لئے اعلی حکام کے احکامات کا انتظار ہے- بعض رپورٹوں سے بھی اس امر کی غمازی ہوتی ہےکہ عوامی رضا کار فورس نے اتوار کے روز فلوجہ کے شمالی علاقوں میں داعش کے ٹھکانوں کی جانب پیشقدمی کی ہے-فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا ہونے کے ساتھ ہی فلوجہ میں داعش کو مکمل طور پر محاصرے میں لے لیا جائے گا اور اس شہر کو آنے والے تمام راستوں سے رابطہ منقطع ہوجائے گا- در ایں اثنا عراق کے وزیر دفاع نے بھی کہا ہےکہ ایک عظیم آپریشن شروع کرنےکے لئے عراق کی مسلح افواج آمادہ ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲