4 جولائی 2015 - 14:22
بحرین کی مسجد میں زنانہ لباس پہن کر داخل ہوتے ہوئے دھشتگرد گرفتار

بحرین کی مسجد حضرت خدیجہ سے گزشتہ روز ایک دھشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا جو زنانہ لباس میں مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی مسجد حضرت خدیجہ سے گزشتہ روز ایک دھشتگرد کو گرفتار کر لیا گیا جو زنانہ لباس میں مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
بحرین کے شہر حمد کی مسجد حضرت خدیجہ میں ۲۰ سالہ ایک جوان زنانہ لباس میں مسجد میں داخل ہونے کی کوشش رہا تھا جو مسجد میں داخل ہوتے وقت کی جانے والی تلاشی کے دوران گرفتار ہو گیا۔
واضح رہے کہ دھشتگرد ٹولے داعش نے  قطیف اور کویت کی شیعہ مسجدوں میں دھشتگردانہ کاروائیاں کرنے کے بعد بحرین کو دھمکی دی تھی کہ وہ عنقریب بحرین کی شیعہ مساجد میں بھی دھماکہ کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲