اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹوں کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ ہلمند میں واقع لشکرگاہ شہر کے پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ کرکے کم از کم چالیس لوگوں کو زخمی کردیا۔ زخمی ہونے والوں میں دو پولیس اہل کار اور اڑتیس عام شہری بتائے جاتے ہیں۔ پولیس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ کہا جارہا ہے کہ کئی دیگر دہشت گرد پولیس ہیڈکوارٹر کے اطراف میں روپوش ہیں ۔ سیکورٹی دستوں نے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے کر عوام اور نامہ نگاروں کو علاقے میں جانے سے روک دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اب تک کسی شخص یا گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲