اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ لبنان کےایک ممتاز عالم دین ’’سید علی فضل اللہ ‘‘نے ایک تقریب کے دوران اپنے خطاب میں امت مسلمہ پر زور دیا ہےکہ وہ تکفیریت اور دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک ہوجائیں ۔
انہوں نے کہا ہےکہ دہشتگردوں کے اقدامات اور پر آشوب رحجانات کا مقابلہ کرنے میں امت مسلمہ کا اتحاد اور یکجہتی ایک بہترین آلہ ہے ۔
انہوں نےکہاہےکہ مسلم دنیا اور خاصکر لبنان اس وقت دواہم خطرات صیہونیت اورتکفیریت سے دوچار ہیں اوران دونوں گروہوں نے لبنان سمیت تمام مسلم دنیا کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے ۔
موصوف عالم دین نے ان گروہوں کے ناپاک منصوبوں اور سازشوں سے امت مسلمہ کو ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے ۔
انہوں نے بدنام زمانہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی شام ،عراق ،لیبیا ،تیونس،کویت اور دوسرے کئی ممالک میں پیش قدمی کو تمام دنیا کی امن وسلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا ہے ۔
سید علی فضل اللہ نے مزید مسلمانوں کو ملک کے اندر اور باہر کی دنیا میں مختلف خطرات کامقابلہ کرنے کیلئے ایک آزاد سیاسی اتحاد کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲