اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی مذاکرات میں ایران کے ماہرین کی ٹیم کے سربراہ نے روئٹرز کی اس خبر کو جھوٹ اور من گھڑت قرار دیا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے سے متعلق امریکی کانگریس کے نقطہ نگاہ کے اعلان کے بعد، ایران کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قرارداد جاری کرے گی-
ایٹمی مذاکرات میں ایرانی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ حمید بعیدی نژاد نے اس سوال کے جواب میں کہ آیا ایٹمی مذاکرات میں آئندہ دنوں میں گروپ پانچ جمع ایک کے نائب وزرائے خارجہ اور سیاسی امور کے ڈائریکٹرز بھی شامل ہوں گے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ملکوں کے سیاسی امور ڈائریکٹرز خود اپنے ملکوں کے پروگراموں کے مطابق مذاکرات میں شرکت کریں گے-
.......
/169