اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بیرونی عناصر کا ایران کے دفاعی اور فوجی مراکز میں آنا اور وہاں کی معلومات حاصل کرنا ایرانی قوم کی امنگوں کے منافی ہے۔ جنرل مسعود جزائری نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور مفادات کا تحفظ کرنا مسلح افواج کی ذمہ داری ہے-
انہوں نے کہا کہ فوجی مراکز کے معائنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ جنرل جزائری نے کہا کہ گذشتہ چھتیس برسوں سے تسلط پسند طاقتوں کے مقابل ایرانی قوم کی استقامت و پائیداری سے دوست اور دشمن پر ثابت ہوچکا ہے کہ ایرانی قوم بڑے شیطان(امریکہ) اور اسکے اتحادیوں کو توسیع پسندانہ عزائم میں کامیاب ہونے نہیں دے گی۔
.......
/169