اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ یہ بات اسپیکر پارلیمنٹ ڈاکٹرعلی لاریجانی نے شمالی ایران کے شہر ساری میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اسپیکرڈاکٹرعلی لاریجانی نے مختلف میدانوں میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ والوں کو مذاکرات کے دوران یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے-
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران مخالف پابندیوں کوظالمانہ قراردیا-
ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ ایران کے تمام سیاسی گروہ پرامن ایٹمی توانائی کو اپنا حق جانتے ہیں لیکن یورپ نے اس سلسلے میں جس راستے کا انتخاب کیا ہے وہ صحیح نہیں ہے-
ڈاکٹر لاریجانی نے مزید کہا کہ یورپ والے طاقت کے ذریعے ایران پر بالادستی چاہتے ہیں اور انھوں نے ایرانی قوم پر دباؤ ڈالنے کے لئے ایران پر پابندیاں عائد کی ہیں-
ڈاکٹرعلی لاریجانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک آزاد ملک ہے وہ ظلم کے آگے ہرگز گھٹنے نہیں ٹیکے گا-
۔۔۔۔۔۔۔
/169