اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے باخبر مقامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ داعش کے ایک گروہ نے پاکستان کی سرحد کے قریب واقع مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرھار میں طالبان کے دس افراد کے سر قلم کر دیئے-
اس رپورٹ کے مطابق پہلے دونوں گروہوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور پھر داعش دہشت گردوں نے طالبان کے متعدد افراد کو اغوا کرنے کے بعد ان کے سر قلم کر دیئے- مقامی حکام نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ اس حملے کے خلاف علاقے میں طالبان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے-
-------
اب طالبان کی تباہی قریب ہے
افغان فوج اور پولیس اہلکاروں کی کارروائی میں گروہ طالبان کے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے-
افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان ظاہر عظیمی نے بدھ کے روز کہا ہے کہ اس کارروائی میں طالبان گروہ کے تینتالیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ دو پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔
افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق افغانستان کی پولیس اور فوج نے یہ کارروائیاں قندوز، بدخشاں، بغلان، قندھار، پکتیکا، تخار، بلخ، فراہ اور کنڑ صوبوں میں انجام دیں جن میں طالبان گروہ کے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے بھاری مقدار میں ہتھیاروں اور دستی بموں کو بھی ضبط کرکے ناکارہ بنا دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169