اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فضائیہ نے صوبۂ رقہ میں الطبقہ ایئرپورٹ اور اس کے مضافاتی علاقوں پر بمباری کر کے ایک سو چالیس دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا- دوسری جانب شام کی فوج نے عوامی رضا کاروں کی مدد سے تدمر کے شمال مشرقی مضافاتی علاقے میں الجزل آئل فیلڈ کو دہشتگردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے- شام کی فوج نے اس علاقے میں اپنی پوزیشنیں مستحکم کر لی ہیں- یہ علاقہ پیشقدمی جاری رکھنے اور دہشت گردوں کی کارروائیوں پر نظر رکھنے کے اعتبار سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲