اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے آرمینیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ شام کو ہر جارحیت کا جواب دینے کا حق حاصل ہے- انہوں نے کہا کہ ترکی، شام کے خلاف بہت سے دشمنانہ اقدامات کا باعث بن رہا ہے- انہوں نے سوال کیا کہ عالمی برادری نئے خونخواروں کے مقابلے کے لئے کیا اقدامات انجام دے رہی ہے؟- شامی وزیر خارجہ نے فرانسیسی وزیرخارجہ لوران فابیوس کے بیان کے رد عمل میں کہا کہ اگر لوران فابیوس کو واقعی شام کے بارے میں تشویش ہے تو وہ اور ان کے حواری، شام کے خلاف اپنی سازش کرنا بند کریں- انہوں نے کہا کہ فرانس اور اس کے اتحادی، شام میں دہشت گردوں کے حامی ہیں- شامی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اور روس کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات بعض لوگوں کے تصورات سے کہیں زیادہ گہرے ہیں اور یہ کہ ایران اور روس نے شام کی مدد کرنے میں کبھی کوتاہی نہیں کی ہے- ولید المعلم نے کہا کہ شامی عوام میں ہر مشکل کا مقابلہ کرنے اور اپنے ملک کو تقسیم سے بچانے کی صلاحیت موجود ہے- ان کا کہنا تھا کہ مسلح دہشت گرد بڑے پیمانے پر ترک سرحدوں سے شام میں داخل ہوتے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲