24 مئی 2015 - 13:33
 صوبے صلاح الدین میں درجنوں دہشت گردوں کی ہلاکت

عراق کے عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی عراق میں درجنوں داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ترجمان کریم النوری نے داعش دہشت گردوں کے مقابلے میں عوامی رضاکاروں کو حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کیا- اس ترجمان نے کہا کہ عراقی فوج نے عوامی سیکورٹی دستوں کے تعاون سے شمالی عراق میں واقع الحویجہ میں بڑی کارروائی کرکے درجنوں داعش دہشت گردوں کو ہلاک کردیا- 

کریم النوری نے الحویجہ پر عراقی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں کا کنٹرول ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے صلاح الدین میں جاری کارروائیوں میں بھاری تعداد میں داعش دہشت گرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں-
دوسری جانب عراق کے سیکورٹی ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے دیالہ کے صدر مقام بعقوبہ میں ایک دہشت گردانہ بم دھماکہ ہوا ہے جس میں چودہ افراد زخمی ہوئے ہیں-

.......

/169