20 مئی 2015 - 14:52
ایرانی وزیر دفاع اور عراقی وزیر خارجہ کی باہمی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل 'حسین دہقان' اور عراقی وزیر خارجہ 'ابراہیم الجعفری' نے ایک ملاقات کے دوران عراق میں تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل 'حسین دہقان' اور عراقی وزیر خارجہ 'ابراہیم الجعفری' نے ایک ملاقات کے دوران عراق میں تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.اس موقع پر مختلف عالمي اور علاقائي مسائل كا ذكر كرتے ہوئے عراقي وزير خارجہ نے كہا كہ ايران اور عراق كو ان چيلنجوں كا سامنا كرنے كے لئے باہمي تعاون كو فروغ دے كر مشتركہ طاقت ميں اضافہ كرنا چاہئے.
انہوں نے كہا كہ ظالم آمر صدام كے زوال كے بعد عراق كے لئے ايراني حكومت اور قوم كي حمايت قابل قدر ہے بالخصوص عراقي قوم اور حكومت مشكل وقت پر ايران كے اہم اور اسٹريٹجك امداد كو كبھي نہيں بھوليں گي.
ايراني وزير دفاع بريگيڈيئر جنرل دہقان نے اس بات پر زور ديا كہ ہم عراقي قوم اور حكومت كي حمايت جاري ركھتے ہوئے بغداد كے ساتھ تمام شعبوں ميں باہمي تعاون بڑھانے كے لئے آمادہ ہيں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲