16 مئی 2015 - 14:22
کراچی، سانحہ صفورا گوٹھ، داعش کے نام سے پھینکے گئے پمفلٹ چھاپنے والے پریس کا سراغ مل گیا

سیکورٹی ذرائع پرنٹنگ پریس کا سراغ لگانے کو اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں استعمال ہونے والا پمفلٹ غیر ملکی ڈاکٹر ڈیبرالوبو کیس میں پھینکے جانے والے پمفلٹ سے مماثلت رکھتا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حساس اداروں نے سانحہ صفورا میں داعش کے نام سے پھینکے گئے پمفلٹ شائع کرنے والے پرنٹنگ پریس کا سراغ لگا لیا۔ چھاپے مار کر چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے پمفلٹ شائع کرنے والے پرنٹنگ پریس پر چھاپے مار کر چار افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔ چھاپے عائشہ منزل، آرام باغ، پاکستان چوک پر واقعہ پرنٹنگ پریس میں مارے گئے۔ سیکورٹی ذرائع پرنٹنگ پریس کا سراغ لگانے کو اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں استعمال ہونے والا پمفلٹ غیر ملکی ڈاکٹر ڈیبرالوبو کیس میں پھینکے جانے والے پمفلٹ سے مماثلت رکھتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169