اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے ایک سیکورٹی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ مصر کے صوبے سینا کے العریش علاقے میں مسلح عناصر کے حملے میں دو پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ نامعلوم مسلح افراد نے جمعرات کو بھی ایک گاڑی سے شہر رفح میں ایک کیمپ کے سامنے پولیس اہلکاروں پر گولی چلا دی جس میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے چھبیس اپریل کو جزیرہ نمائے سینا میں مزید تین مہینوں کے لئے ہنگامی حالت کے نفاذ اور کرفیو کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔ مصری حکام کے بقول ان حملوں میں اب تک پانچ سو سے زائد پولیس اور سیکورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔ داعش دہشت گرد گروہ کی شاخ انصار بیت المقدس نے بیشتر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
.......
/169