1 مئی 2015 - 20:51
جشن ولادت مولا علی علیہ سلام مبارک ہو

آج تیرہ رجب ہے اور آج ہی کے دن حرم پاک کے اندر کائنات کی عظمیم ہستی خدا کا عظیم ترین ولی رسول خدا ص کا محافظ و جانثار بھائی سید لاآئمہ ع مشکلشاہ خلق سیدنا علی ابن ابو طالب علیہ صلوت وسلام عین حرم خدا کے اندر جلوہ گر ہوئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا : آج تیرہ رجب ہے اور آج ہی کے دن حرم پاک کے اندر کائنات کی عظمیم ہستی خدا کا عظیم ترین ولی رسول خدا ص کا محافظ و جانثار بھائی سید لاآئمہ ع مشکلشاہ خلق سیدنا علی ابن ابو طالب علیہ صلوت وسلام عین حرم خدا کے اندر جلوہ گر ہوئے جس نے بطن مادر کے اندر بھی تعظیم رسول ص کی جس نےکسی بھی مشکل سے مشکل گھڑی میں رسول ص کا خیال ترک ناکیا جو رسول ص کے پیچھے پیچھے ایسے چلتا تھا جیسے اونٹی کے پیچھے اس کا بچہ جس نے اس دنیا میں آتے ہی پہلی نظر رسول ص کے رخ انور پہ ڈالی جس کے منہ سے پہلا کلام ہی کلام الھی نکالا جس نے ہجرت کی رات اپنی جان رسول ص پہ قربان کرتے ہوئے خدا کو بیچ دی اور بدلے میں جنت خرید لی جو دین و دنیا میں رسول ص کا بھائی وصی و جانشین ہے وہ خدا کا شیر اس کے چکمتی ہوئی تلوار ہے جس نے بڑے بڑے بڑے ناموروں کو دھول چٹا دی جس نے ایک ہاتھ سے خیبر اکھاڑ پھینکا جو رسول ص کے علم کا دروازہ ہے جو سیدہ کائنات سلام اللہ علیہ کا شوہر نامدار ہے جو جنت کے سرداروں امام حسن ع امام حسین ع کے ماجد ہیں آج انہی کا جنم دن ہے میں اس پر مسرت موقع پہ تمام مومن بھائیوں اور مومن بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ رب عزت سے دعا گو ہوں کہ اللہ ہمیں مولا علی علیہ سلام کے اسوہ حسنہ پہ چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمارے دلوں کو حب علی ع و آل علی ع سے ہمیشہ منور رکھے الھی آمین بحق محمد و آل محمد

مولا سلامت رکھے یا علی ع مدد کہنے والوں کو


برسوں کے انتظار کا کیسا صلہ دیا
سارے جہاں کا سر میری جانب جھکا دیا
تیرہ رجب کو بولا علی ع سے خدا کا گھر
قبلہ مجھے تو آپ نے کعبہ بنا دیا​

۔۔۔۔۔۔۔

/169