اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق آج عالمی یوم قدس کی مناسبت سے پورے پاکستان میں عظیم الشان جلوس اور ریلیاں نکالی گئيں ۔
اس رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور سمیت پاکستان کے بہت سے شہروں میں عالمی یوم قدس کے جلوس نکالے گئے۔
ان جلوسوں میں پاکستان کے روزے دار مسلمانوں نے بھر پور حصہ لیا اور مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان نیز غزہ کے مظلوم کے عوام کے خلاف امریکا اور صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت کی ۔
پاکستان بھر میں عالمی یوم قدس کے جلوسوں اور ریلیوں کے ساتھ ہی آج کرآچی کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ اور فلسطین کے استقامتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی بڑی بڑی تصاویر بھی نصب
استقامتی محاذ کے شہید کمانڈروں کی یہ تصاویر مجلس وحدت المسلمین کی جانب سے نصب کی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ