28 فروری 2025 - 23:29
ویڈیو | آج سب صہیونیت کو پہچانتے ہیں، تم ہار گئے، جرمن خاتون کا اسرائیل کے حامیوں کو جواب

جرمنی میں مظاہرے کے دوران ایک خاتون کا سامنا اسرائیل کے حامیوں سے ہؤا تو خاتون نے ان سے کہا: "تم ہار گئے، آج اسرائیل کی حقیقت کو سب جانتے ہیں"۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، جرمنی میں مظاہرے کے دوران ایک خاتون کا سامنا اسرائیل کے حامیوں سے ہؤا تو خاتون نے ان سے مخاطب ہوکر کہا: "7 اکتوبر، 7 اکتوبر، حماس ، حماس"۔ "یہودیت دشمنی، یہودیت دشمنی، ہالوکاسٹ، ہالوکاسٹ"،

"تمہارے پاس پہلے سے لکھا ہؤا متن ہے پڑھنے کے لئے، اور تم جنگ ہار گئے"۔

"تم شکست کھا گئے کیونکہ آج ہر نوجوان فرد جانتا ہے کہ صہیونیت کی حقیقت کیا ہے!"

"تم بھی جانتے ہو لیکن اعتراف نہیں کرنا چاہتے ہو"،

"تم اعتراف نہیں کرنا چاہتے ہو کیونکہ تمہاری پوری زندگی ایک جھوٹ پر تعمیر کی گئی ہے"۔

"تم اس [صہیونیت کے ظلم] کی مذمت کرتے ہو؟ تم کسی چیز کی مذمت نہیں کرتے ہو"

مظاہرین میں سے ایک اسرائیل نوازوں سے کہتا ہے:

"اس مکتوب کو دیکھو، آزاد باد فلسطین، آزاد باد فلسطین"

"افریقی نیشنل کانگریس 1950 کی دہائی میں ایک دہشت گرد تنظیم سمجھی جاتی تھی، اپنی تاریخ سیکھ لو، یہ دوسرے افراد بھی اپنی تاریخ سیکھ لیں [آئرش ریپبلکن آرمی کے] بوبی سینڈز (Robert Gerard Sands) کون تھا؟ 400 سال قبضہ، آئرلینڈ کی سرزمین پر برطانویوں نے 400 سال تک قبضہ کر رکھا تھا۔ 400 سال تک قبضہ، ان [آئرش آزادی پسندوں] کو دہشت گرد کہا جاتا تھا، حماس۔۔۔ (دوسری عالمی جنگ میں فرانسیسی مزاحمت کی افسانوی شخصیت) جین مولن (Jean Moulin) ـ معذرت کے ساتھ میں حماس کے بارے میں کچھ نہیں کہہ رہی ہوں ـ جین مولن کی بات کر رہی ہوں، میں حق خود ارادیت کی بات کر رہی ہوں۔ میں حق کی بات کر رہی ہوں، توجہ کرو، زندگی کے حق کے بارے میں اور "قتل نہ ہونے کے حق" کے بارے میں بات کر رہی ہوں۔ میں اپنی سرزمین رکھنے کے حق کی بات کر رہی ہوں، اپنی سرزمین رکھنے کے حق کی بات"۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110