27 فروری 2025 - 21:18
تصویری خبر | اسرائیلیوں کی مزید حماقت پر امیر اورین کا رد عمل | طیارے اڑا کر شہید سید حسن کو سلامی دی گئی گویا!

صہیونیوں کے ایک تجزیہ کار نے نے شہیدین راہ قدس سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے جنازے کے وقت شرکاء کو خوفزدہ کرنے کے لئے صہیونی طیاروں کی پرواز کو احمقانہ قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی پروازیں جنگی یا تربیتی پرواز کے دوران فضائیہ کے کسی رکن کی ہلاکت پر اسے خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انجام دی جاتی ہیں / البتہ اس نے یہ نہیں لکھا کہ "اس طرح کی پروازیں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انجام دی جاتی ہیں، اور صہیونیوں نے گویا راہ قدس کے شہیدوں کو نہ چاہتے ہوئے بھی، خراج تحسین پیش کیا"۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، صہیونیوں کے ایک تجزیہ کار نے امیر اورین (Amir Oren) نے شہیدین راہ قدس سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کے عظیم الشان جنازے کے شرکاء کو خوفزدہ کرنے کے لئے صہیونی طیاروں کی نچلی پروازوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے "زیادہ سے زیادہ حماقت" کے عنوان سے، لکھا:

متوفّیٰ اور سوگواروں پر برتری جتانے کی غرض سے، جنازے یا کسی کی یاد منانے کی تقریبات کے اوپر جنگی طیاروں کی پرواز زیادہ سے زیادہ تسدید (Deterrence) قائم کرنے پر منتج نہیں ہوتی۔

مقبول رسم یہ ہے کہ اس طرح کی پروازیں جنگی یا تربیتی پرواز کے دوران فضائیہ کے کسی رکن کی ہلاکت پر اسے خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انجام دی جاتی ہیں۔

سید حسن نصر اللہ کے جنازے کی تقریبات پر جنگی طیاروں کی پرواز اسرائیل کی طاقت دکھانے کا سبب نہیں بنتی۔

اورین نے البتہ یہ نہیں لکھا کہ: البتہ اس نے یہ نہیں لکھا کہ "اس طرح کی پروازیں شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے انجام دی جاتی ہیں، اور صہیونیوں نے گویا نہ چاہتے ہوئے بھی راہ قدس کے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا"۔

#إنَّا_عَلَی_العَہدِ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110