25 فروری 2025 - 12:08
اسلامی جمہوریہ ایران: "ذوالفقار-1403" فوجی مشقوں میں پہلی بار جنگی طیارے یاک-130 کی رونمائی

"ذوالفقار-1403" فوجی مشقوں کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایران میں پہلی بار ایک فوجی مشق کے دوران یاک 130 (Yakovlev Yak-130) جیٹ فائٹر کی رونمائی ہوئی جس کی کارکردگی انتہائی مؤثر رہی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، "ذوالفقار-1403" فوجی مشقوں کے ترجمان جنرل علی رضا شیخ نے کہا: ہم نے یاک جیٹ فائٹر کو پہلی بار اپنی فوجی مشقوں میں شامل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشقوں کے دوران یاک 130 فائٹر نے دو میگ-29 جنگی طیاروں کے ساتھ مل کر فرضی دشمن کے ڈرون طیارے کو مار گرایا۔

جنرل علی رضا شیخ نے کہا کہ میگ-29 کے ہوابازوں نے شاندار مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈرون طیارے کی نشاندہی کی اور پھر یاک-130 جیٹ فائٹر نے اپنے جدیدترین میزائلوں (Vympel R-73) سے اسے تباہ کردیا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی فضائیہ پیچیدہ ترین جنگوں کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

"ذوالفقار-1403" فوجی مشقوں کے ترجمان نے کہا کہ فضائیہ سمیت مسلح افواج روز بروز اپنی طاقت اور وسائل میں اضافہ کر رہی ہیں اور ہر طرح کے فضائی خطروں سے نمٹنے کے لئے مکمل آمادگی رکھتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ یاک جیٹ فائٹر نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس سے ہمارے ہوابازوں کی مہارت اور دشمن کے مقابلے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی تیاری کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110