23 فروری 2025 - 10:51
"ذوالفقار-1403" مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز / آبدوز "فاتح" اور ایس ایچ ہیلی کاپٹر سے تارپیڈوز داغے گئے

مشترکہ ذوالفقار-1403 جنگی مشقیں آچ صبج سے شروع ہوئیں اور "والفجر تارپیڈو" اور مارک-46 تارپیڈوز، آبدوز "فاتح" اور ایس ایچ ہیلی کاپٹر سے  داغے گئے جنہوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، مشقوں کے ابلاغی ہیڈکوارٹرز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار-1403 کے عنوان سے جنگی مشقیں کل، ملک کے مشرق میں شروع ہوئیں اور پہلے مرحلے میں ایرانی ساختہ آکسیجن تارپیڈو (Oxygen torpedo) نیز "والفجر" الیکٹرک تارپیڈو (Eelectric torpedo)، طارق، فاتح اور غدیر نامی آبدوزوں سے داغے گئے جنہوں نے بحیرہ عمان میں مقررہ اہداف کو تباہ کر دیا۔

ایران کے نوجوان سائنسدانوں اور دفاعی ماہرین کا تیار کردہ "آکسیحن تارپیڈو" نیا تزویراتی ہتھیار ہے جس میں کمپریسڈ ہوا کے بجائے کمپریسڈ خالص آکسیجن کو ایندھن کے طور پر بروئے کار لایا گیا ہے۔

ایک الیکٹر تارپیڈو آبدوز اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے طارق نامی سب میرین سے داغا گیا۔ اس ٹارپیڈو کے ڈیزائن کو اس کی پچھلی نسلوں کے مقابلے اپ ڈیٹ اور بہتر بنایا گیا ہے۔

نیز ایک SH ہیلی کاپٹر سے مارک 46 نامی تارپیڈو فائر کیا گیا جس نے سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اس قسم کے تارپیڈو اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے نوجوان ماہرین نے مراکز اور دفاعی صنعت کے تعاون سے تیار کئے ہیں اور اسی نوعیت کے دوسرے تارپیڈوز سے اس تارپیڈو کو ممتاز کرنے والی خصوصیت یہ ہے کہ یہ بہت زیادہ محفوظ ہتھیار ہيں۔

واضح رہے کہ مشترکہ جنگی مشق (ذوالفقار-1403) ـ یا بقیۃ اللہ الاعظم عَجَّلَ اللهُ تَعَالَی فَرَجَہُ الشریف ـ کے پاس کوڈ سے مکران کے سواحل، بحیرہ عمان اور شمالی بحر ہند میں شروع ہوئیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110