ارنا کے رپورٹر نے بتایا ہے کہ شہید سید حسن
نصراللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشییع کے پروگرام کے لیے آخری تیاریاں ہو رہی
ہیں اور بیروت کی سڑکوں کو حزب اللہ کے شہید سربراہ سمیت دیگر کمانڈروں کی تصاویر
سے سجا دیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ حزب اللہ کے 5 ہزار اہلکار
تشییع کے پروگرام کا انتظام سنبھال رہے ہیں۔
ادھر لبنان کے جنوبی علاقوں کے قصبوں اور دیہی
علاقوں میں سید ہاشم صفی الدین کی تشییع کی تیاری ہو رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، حزب
اللہ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے شہید سربراہ سید ہاشم صفی الدین کی تشییع پیر 22 فروری
کو "دیر قانون النہر" شہر میں بھی ہوگی اور اس کے بعد ان کے جسد خاکی کو
سپرد خاک کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ صہیونی طیاروں نے ضاحیہ پر وحشیانہ
بمباری کرکے 27 ستمبر سن 2024 کو حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کو شہید کر دیا
تھا۔
4 اکتوبر 2024 کو بھی صہیونیوں نے بیروت کے جنوبی مضفات پر شدید
بمباری کی جس کے نتیجے میں سید ہاشم صفی الدین نے جام شہادت نوش کیا۔
صہیونی طیاروں نے ابتدائی بمباری کے بعد بہت دیر
تک اپنے سفاکانہ حملے جاری رکھے تا کہ امدادی ٹیموں کے پہنچنے اور حزب اللہ کے
کمانڈروں کے بچنے کا امکان نہ رہ پائے۔
مجلس شورائے اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقر
قالیباف سمیت اسلامی جمہوریہ ایران سے اعلی عہدے دار اور مختلف اداروں کے سربراہان
نیز دنیا بھر سے سینکڑوں سرکاری اور غیر سرکاری افراد شہدائے حزب اللہ کی تشییع میں
شرکت کر رہے ہیں۔
تقریبات کا عنوان ہے #إنا_علی_العہد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110