اہل بیت(ع)
نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اس موقع پر دونوں ممالک کے سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی
تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر پاکستان
کے سفیر نے تہران اور اسلام آباد کے مابین تعاون کے سلسلے کی رپورٹ پیش کی اور
تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
نائب صدر برائے
تزویراتی امور محمد جواد ظریف نے بھی پاکستان کو ایران کا ایک انتہائی اہم ہمسایہ
ملک قرار دیا اور تہران اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔
سیاسی اور معاشی
تعلقات اور مشترکہ طور پر دہشت گردی، انتہاپسندی اور اسمگلنگ کا مقابلہ وہ موضوعات
تھے جن پر اس نشست کے دوران غور کیا گیا۔
نائب صدر ظریف
اور پاکستان کے سفیر نے اسلامی تعاون تنظیم، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی
اداروں کے تحت صہیونی ریاست کی حرکتوں کے مقابلے پر بھی گفتگو کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جنگ اخبار کی
رپورٹ:
ایرانی نائب
صدر جواد ظریف نے پاکستان کو اہم پڑوسی ملک قرار دے دیا
ایران کے نائب
صدر جواد ظریف نے پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دیا ہے۔
پاکستان کے سفیر
محمد مدثر ٹیپو نے ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف سے
تہران میں ملاقات کی۔
ملاقات میں معیشت،
سیکیورٹی اور ملٹری ڈومین سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے امور
پر بات کی گئی۔
اس موقع پر
جواد ظریف نے کہا کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں۔
پاکستان کے سفیر
مدثر ٹیپو کا بھی کہنا تھا کہ دوطرفہ تعاون میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110