اہل بیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا
والٹونین (Elin Valtonene) نے بدھ اور جمعرات کی درمیان ٹیلی فون پر
رابطہ کرکے سید عباس عراقچی کو وزير خارجہ بننے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے
ساتھ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کو افسوسناک قرار دیا
ہے کہ یورپی یونین نے فلسطین اور لبنان میں غاصب صہیونی ریاست کے جرائم اور قانون
شکنی روکنے کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔
فن لینڈ کی وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ اس ٹیلیفونی
گفتگو میں علاقے کی صورتحال، بین الاقوامی حالات اور دو طرفہ روابط پر تبادلہ خیال
کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں ایرانیوں
کی تاریخی امن پسندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بحران کی جڑ غاصب صہیونی ریاست
کی جنگ پسندی اور فلسطینی عوام کی نسل کشی ہے۔
وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے اسرائيلی ریاست کے جرائم کے سلسلے میں
بعض یورپی ملکوں کے دوغلے اور تضادات سے بھرپور طرز عمل کی طرف اشارہ کیا اور کہا
کہ یہ بات افسوسناک ہے کہ یورپی یونین نے غاصب صہیونی ریاست کے ہاتھوں فلسطینی
عوام کی نسل کشی اور لبنان پر اس کی جارحیت نیز وحشیانہ جرائم کے ارتکاب کے باوجود
خاموشی اختیار کی ہے اور اسرائیلی جرائم اور قانون شکنی روکنے کے لئے کچھ بھی نہیں
کر رہی ہے۔
فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونین نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں
مشرق وسطی میں انسانی المیئے پر افسوس کا اظہار کیا اور علاقے میں جلد سے جلد امن
و استحکام کی بحالی کی امید ظاہر کی!
۔۔۔۔۔۔۔۔
110