5 اکتوبر 2024 - 06:48
لبنان کا محاصرہ ٹوٹ گیا، سید عباس عراقچی 10 ٹن امدادی سامان لے کر بیروت پہنچ گئے

وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران، سید عباس عراقچی 10 ٹن اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی امدادی کھیپ لے کر بیروت پہنچے، امدادی سامان حکومت لبنان کے سپرد کیا اور یوں صہیونیوں کے ہاتھوں لبنان کا محاصرہ توڑ کر رکھ دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسماعیل بقائی بتایا کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ایک وفد کے ہمراہ 10 ٹن اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی امدادی کھیپ لے کر لبنان کے دارالحکومت بیروت پہنچ گئے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے  وزیر خارجہ کے ساتھ بیروت جانے والے وفد میں دو اراکین پارلیمان اور ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ بھی  شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران، سید عباس عراقچی نے 10 ٹن اشیا‏‏ئے خورد و نوش اور ادویات کی امدادی کھیپ لبنان کے دارالحکومت پہنچا کر بیرونی امداد کے حوالے سے لبنان کا محاصرہ توڑدیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110