29 ستمبر 2024 - 08:36
مقاومت کا شجرہ طیبہ پھلتا پھولتا رہے گا، سید حسن نصراللہ کی شہادت پر وزیرخارجہ کا پیغام

وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران سید عباس عراقچی نے سید المقاومہ اور فخرِ امّتِ مسلمہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، وزیر خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران سید عباس عراقچی نے سید المقاومہ اور فخرِ امّتِ مسلمہ سید حسن نصر اللہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا، جس کا متن درج ذیل ہے

بسم الله الرحمن الرحيم

"مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَىٰ نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا؛

ایمان والوں میں کچھ اشخاص ہیں جنہوں نے سچ کر دکھایا اسے جو انھوں نے اللہ سے عہد و پیمان کیا تھا تو ان میں کچھ وہ ہیں جنہوں نے اپنا وقت پورا کر لیا اور ان میں سے کچھ انتظار کر رہے ہیں اور انھوں نے [اپنے] عہد میں ذرا بھی تبدیلی نہیں کی"۔

(سورہ احزاب، آیت 23)

سید حسن نصر اللہ، سید المقاومہ اور فخرِ امّتِ مسلمہ، انسانیت کے قاتل غاصبوں کے مظالم و جرائم کے مقابلے میں شرافت و استقامت کے شہیدوں کے قافلے سے جاملے۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ غاصب صہیونی ریاست حزب اللہ کے قائدین اور کمانڈروں کو شہید کر رہی ہے، لیکن مقاومت کا شجرہ طیبہ پھلتا پھولتا رہے گا اور اس کی نشوونما کا عمل کبھی بھی نہیں رکے گا۔

مکتب اسلامی میں، "شہادت" بذات خود ہدف اور مشن کی حقانیت پر گواہی دیتی ہے اور راستے پر گامزن رہنے اور اس قافلے میں مزید مجاہدین کی شمولیت کے لئے محرک ہے۔ کیا [دشمنوں نے] نہیں دیکھا کہ سید عباس موسوی کا خون کس طرح حزب اللہ کی زیادہ سے زیادہ قوت و استحکام کا سبب بنی؟ اب انہیں خوف و دہشت کے ساتھ دیکھنا پڑے گا کہ سید حسن نصر اللہ کا خون مقاومت کے فروغ اور پھیلاؤ پر کیا کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔

شہادت مبارک ہو انہیں،  راہ ان کی، راہیوں سے معمور ہو۔

میں سفاک اور نفرت انگیز صہیونی ریاست کے ہاتھوں سید المقاومہ اور ان کے دوستوں کی شہادت پر اسلامی انقلاب کے رہبر معظم، امت مسلمہ اور خطے کے عوام، لبنان اور عوام کے ثابت قدم اور سمجھدار عوام اور محور مقاومت (محاذ مزاحمت) کے قائدین کو تہنیت و تعزیت پیش کرتا ہوں۔ بلا شبہ شہدائے مقاومت کا پاک خون حتمی فتح اور قدس شریف کی صہیونی جرائم پیشگان کی پلیدگی کے تسلط سے آزادی، کے لئے ماحول سازی کا کردار ادا کرے گا۔ ان شاء اللہ۔

"وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ؛

اور مدد و نصرت صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے جو کہ زبردست حکمت والا ہے"۔

(آل عمران-126)

 

 

سید عباس عراقچی

وزیر امور خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران

واضح رہے غاصب صہیونی ریاست کے دہشت گرد وزير اعظم نیتن یاہو نے جمعہ کے روز امریکی حمایت سے، نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر سے حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے قتل کا حکم جاری کیا، جس کے بعد غاصب ریاست کے جنگی طیاروں نے جمعہ کی شام بیروت کے کے جنوبی ضاحیہ کے محلے حارہ حریک محلے بہیمان بمباری کی۔

حزب اللہ لبنان نے 28 ستمبر کو ایک بیان جاری کرکے عظیم مجاہد اسلام و امت سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی تصدیق کر دی۔

64 سالہ سید حسن نصر اللہ 32 برسوں تک حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل رہے اور آخرکار شہادت کی دیرینہ آرزو تک پہنچ گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110