اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی مجلس عاملہ نے یکساں قومی نصاب پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صرف متفقہ نصاب ہی تسلیم کیا جائے گا، یکساں نصاب تعلیم میں مکتب اہلبیتؑ کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص مسلکی سوچ کو مسلط نہیں ہونے دیں گے، یکساں نصاب تعلیم پر اتفاق رائے قائم کیا جائے، یکساں نصاب کی آڑ میں اہلبیت اطہارؑ کے ذکر کو مٹانے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔
جامعة المنتظر میں علامہ حافظ ریاض حسین نجفی کی زیرصدارت مجلس عاملہ کے اجلاس میں ملک بھر سے مدارس دینیہ کے پرنسپلز نے شرکت کی۔ یکساں نصاب کمیٹی میں وفاق المدارس الشیعہ کے نمائندہ علامہ شیخ شفا نجفی نے مجلس عاملہ کو نصاب کے حوالے سے بریفنگ دی۔ مجلس اعلیٰ کے اجلاس میں علامہ شیخ محسن علی نجفی، علامہ رضی جعفر نقوی، علامہ محمد افضل حیدری، علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ محمد جمعہ اسدی، علامہ مرید حسین نقوی، علامہ محسن مہدوی، علامہ عبدالمجید بہشتی، مولانا انیس الحسنین خان، مولانا لعل حسین اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242