30 دسمبر 2021 - 16:28
اسلامی تحریک پاکستان بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طر یقے سے حصہ لے گی: علامہ سید ناظر عباس تقوی

علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کارکنان کی تربیتی نشت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کارکنان کی تربیتی نشت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان بلدیاتی انتخابات میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔

کونسل کے کارکنان نے اپنے اپنے حلقوں میں ابھی سے تیاریاں شروع کر دیں ہیں ہم سیاسی عملی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ہمارے ذمہ داران بلد یاتی انتخابات میں جیت کر عوامی کے مسائل کو حل کریں گے آج تک کسی نے بھی عوامی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا نہیں کیا انتخابات سے پہلے وعدے تو بہت ہوتے ہیں لیکن انتخابات جیتنے کے بعد بلدیاتی نمائندے اپنے اپنے علاقوں سے غائب ہو جاتے ہیں ۔

اسلامی تحریک کے نمائندے عوامی مسائل کو حل کر نے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام نظر آتے ہیں بلخصوص سندھ حکومت نے بلد یاتی نظام کو یر غمال بنانے کی کو شیش کی جس کا خمیازہ آج عوام بھگت رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242