اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپی یونین نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اعلان کیا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کے مشترکہ کمیشن کا آٹھوان اجلاس پیر 27 دسمبر کو ویانا میں ہوگا۔
اس بیان کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نائب سربراہ "انریکہ مورا" اس مشترکہ کمیشن کی سربراہی کریں گے۔ اجلاس میں چین، فرانس، جرمنی، روس، برطانیہ اور ایران کے نمائندے شرکت کریں گے۔
شرکاء جوہری معاہدے میں ممکنہ امریکی واپسی اور تمام فریقین کی طرف سے اس معاہدے کے مکمل اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے بارے میں بات چیت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242