1 نومبر 2021 - 09:21
News ID: 1194310

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) اسمبلی پاکستان کے سابق سربراہ، اہل البیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل اسمبلی کے رکن اور وفاق المدارس کے نائب سربراہ مرحوم حجۃ الاسلام و المسلمین قاضی سید نیاز حسین نقوی کی شخصیت پر لاہور جامعۃ المنتظر میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینار میں مرحوم کے برادران علامہ سید حافظ ریاض نقوی اور حجۃ الاسلام و المسلمین سید مرید حسین نقوی بھی موجود تھے۔