اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل اور ان کے ہمراہ وفد نے رواں ہفتے کے دوران لبنان کی تحریک "حرکۃ الامۃ" کے سیکرٹری جنرل شیخ عبد اللہ جبری کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے اس دوران مرحوم شیخ عبد الناصر الجبری کی قبر پر فاتحہ خوانی بھی کی اور حرکۃ الامۃ کی سرگرمیوں کا قریب سے مشاہدہ بھی کیا۔