اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک سابق پروفیسر نے کہا ہے کہ امریکہ نے انسانی حقوق کے تمام معاہدوں اور کنونشنوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
یہ بات اسکات جان ویتکوویچ نے ہفتہ کے روز قم میں امریکی انسانی حقوق کی تیسری بین الاقوامی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے انسانی حقوق کے تمام معاہدوں اور کنونشنوں کی خلاف ورزی کی ہے اور اس ملک کی تہذیب کی بنیادیں سیاسی اور مادی حقوق اور مفادات کے حصول کے لئے رنگین اور دنیا کے بے گناہوں کے قتل اور نسل پرستی پر مبنی بنائی گئی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بین الاقوامی میکانزم اب تک انسانی حقوق کے معیاروں کو صحیح طریقے سے نافذ کرنے اور انسانی حقوق کی پامالی کرنے والوں سے نمٹنے میں ناکام رہے ہیں اور فلسطین کے مسئلے جیسے متعدد مسائل میں بین الاقوامی اداروں نے سامراجی طاقتوں کے جرائم کی بھی حمایت کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان لوگوں کو سیاسی پناہ دی جائے جن پر امریکہ نے ظلم کیا ہے اور انھیں سلامتی کی ضمانت دی جائے تاکہ ان کی رہنمائی کے ساتھ امریکہ کی بری اور شرمناک پالیسیوں کو تیری سے بے نقاب کرسکیں۔
انہوں نے بتایا کہ میں اسلام قبول کرنے اور عراق اور افغانستان میں امریکی جنگی جرائم کی مذمت کرنے کی وجہ سے سات سال سے زیادہ امریکی جیلوں میں قیدی تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲