1 جولائی 2021 - 09:35
کینیڈا میں بچوں کی ایک اور اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا

کینیڈا میں بچوں کی ایک اور اجتماعی قبر کا انکشاف ہوا ہے جس میں ڈیڑھ سو سے زائد بچوں کے جنازوں کا پتہ چلا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کے مطابق کینیڈا کے صوبے بریٹش کولمبیا میں ایک اسکول کے قریب بچوں کی ایک اور اجتماعی قبر کا پتہ چلا ہے جس میں ۱۸۲ بچوں کی باقیات موجود ہیں۔

کینیڈا کے مقامی لوگوں کے حقوق کے سلسلے میں سرگرم تنظیم "لاور کوتی نای" کا کہنا ہے کہ گمان اس بات کا ہے کہ قبر کے جنازوں کی باقیات کا تعلق کیٹوناکس نامی مقامی قبیلے سے ہے۔ بچوں کی اس قبر کا انکشاف "سینٹ اوژن کیتھولکس" نامی ایک اسکول میں ہوا ہے جو ۱۹۰۲ سے ۱۹۷۰ کے درمیان سرگرم عمل رہا ہے۔

کینیڈا میں مقامی نسل کے بچوں کی یہ تیسری اجتماعی قبر ہے جس کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک ہفتے قبل بھی کینیڈا کے ’’سیسکا چوئان‘‘ صوبے کے ایک کیتھولک اسکول میں مقامی نسل کے بچوں کی ایک قبر کا انکشاف ہوا تھا جس میں ۷۵۱ بچوں کو دفن کیا گیا تھا، جبکہ اُس سے پہلے بھی ذرائع ابلاغ نے بریٹش کولمبیا صوبے کے جنوب میں واقع "کیم لوپس" نامی اسکول میں ایک قبر کی خبر دی تھی جس میں ۲۱۵ بچے دفن تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲