اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی اسلامی آزاد یورنیورسٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اب مجموعی طور 30 ہزار غیر ملکی طالب علم، ملک بھر کی آزاد اسلامی جامعات میں زیر تعلیم ہیں۔
ان خیالات کا اظہار "محمد مہدی طہرانچی" نے آج بروز پیر کو صوبے شمالی خراسان کی انتظامی کونسل کے اجلاس کے دوران، کفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران، غیر ملکی طلبا کو ایران میں تعلیم مکمل کرنے کی طرف رجحان بڑھ گیا ہے جبکہ پچھلے تین سالوں کے دوران، تقریبا 8 ہزار غیر ملکی طالب علم، ایران کی اسلامی آزاد جامعات میں تعلیم مکمل کرنے آئے ہیں۔
طہرانچی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہم ترکمانستان سے طلبا کو صوبے شمالی خراسان کی اسلامی آزاد یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے راغب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور ان طلبا کو اس صوبے کی اسلامی آزاد یونیورسٹیوں کی طرف راغب کرنے سے، ترکمانستان میں معاشی اور ثقافتی تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے اس خطے کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے شمالی خراسان کی سینئر انتظامیہ سے ہماری درخواست ہے کہ ترکمانستان کے غیر ملکی طلبا کو راغب کرنے کیلئے اسلامی آزاد یونیورسٹی کی مدد کریں۔
طہرانچی نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق ملک کے 40 فیصد گرجویٹ افراد، آزاد یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوگئے ہیں اور اس یونیورسٹی نے ملک میں افرادی قوت کی تربیت میں زیادہ حصہ لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲