اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں رواں ماہ کے دوران چودہ بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو ہندوستان کے چار بڑے شہروں میں پیٹرول کی قیمت میں چوبیس پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں تیس پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔
ممبئی میں جمعرات کو پیٹرول کی قیمت ننانوے روپے چورانوے پیسے فی لیٹر ہو گئی جو ممبئی میں پیٹرول کی قیمت کی اب تک کی سب سے اونچی سطح ہے۔
بعض شہروں میں پہلے سے ہی پیٹرول سو روپے فی لیٹر سے زیادہ پر فروخت ہو رہا ہے۔
ممبئی میں جمعرات کو ڈیزل اکیانوے روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا جبکہ ہندوستان کے قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول ترانوے روپے اڑسٹھ پیسے فی لیٹر اور ڈیزل چوراسی روپے اکسٹھ پیسے فی لیٹر فروخت ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲