اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران قدس کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی کی موجودگی میں ایران نے دفاعی میدان میں تین اہم اور اسٹریٹجک مصنوعات کی رونمائی کی ہے۔
تین خردار ایران کے شہر "خرمشہر" کی آزادی کی مناسبت سے "مزاحمت، قربانی اور فتح" کے دن کے موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی اور سپاہ کی فضائیہ کے بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادے کی موجودگی میں دفاعی اور فوجی میدان کے تین اہم اور اسٹریٹجک مصنوعات کی نقاب کشائی کی گئی۔
"غزہ" نامی سپر ہیوی اور وسیع پیکر والا ڈرون، نگرانی، جنگی اور جاسوسی کی مختلف صلاحیتوں کو رکھنے والا ڈرون ۳۵ گھنٹے تک آسمان میں بغیر وقفے کے پرواز کر سکتا ہے۔
غزہ نامی یہ ڈرون طیارہ عسکری مشن کے دوران تیرہ بمب دوہزار کلومیٹر کی رینج تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ جاسوسی مشن کے دوران، پانچ سوکلو گرام وزن تک کے انٹیلی جینس آلات لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
غزہ ڈرون طیارے کو عسکری مقاصد کے علاوہ ، جنگلات کی نگرانی، امدادی کاروائیوں نیز سیلاب اور زلزلے جیسی قدرتی آفات کی صورت میں امداد رسانی جیسے شہری مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔
"۹ دی" نامی ایرانی میزائل سسٹم جو قریبی حدود میں ہر قسم کے خطرات جیسے کروز بحری جہاز اور ہوائی جہاز کے بموں کی شناسائی اور انہیں منہدم کر سکتا ہے کی رونمائی کی گئی، نیز "قدس" نامی راڈٓار سسٹم کی بھی اس تقریب میں نقاب کشائی کی گئی جو تیزی کے ساتھ دشمن کے حملے کی شناسائی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
.............
242
