اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی حمایت سے ہفتہ کے روز درجنوں صیہونی آبادکار مسجد الاقصی کے صحن میں داخل ہو گئے جہاں انھوں نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔
غاصب صیہونی حکومت کے فوجیوں اور صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجدالاقصی کو اب تک بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا جا چکا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے اس مقدس مقام اور شہر بیت المقدس کا اسلامی تشخص ختم کر کے اسے صیہونیوں کا شہر بنانا ہے۔
دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس پر حملہ کر کے کم از کم 12 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲