25 مارچ 2021 - 14:04
حکومت کے اختتام تک ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح جاری رہے گا

ایرانی صدر نے کہا کہ حکومت کے اختتام تک منصوبوں کا افتتاح جاری رہے گا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ حکومت کے اختتام تک ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح جاری رہے گا اور منصوبوں کا افتتاح پیداوار، قومی ترقی اور دشمنوں کی پابندیوں کی ناکامی کیلیے ایک بہت اچھی علامت ہے۔

یہ بات حسن روحانی نے جمعرات کے روز فری زونز کے قومی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ آج 5 ہزار 800 ارب سے زائد منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا جس سے 5 ہزار سے زائد افراد کی روزگار مہیا ہو گی۔ دوسری طرف ، ان منصوبوں کا افتتاح ملک میں آزاد اور خصوصی زون کی ترقی کا باعث بنے گا جو بالآخر ملک کی معیشت اور پیداوار کا باعث ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے 1399 میں 58 منصوبوں کا افتتاح کیا اور آج یہ 59 ویں منصوبہ ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت کے خاتمے تک ان افتتاحی منصوبوں کے جاری رکھنے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال سے عمان کو ایرانی تیل کی برآمدات کا آغاز کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴