6 مارچ 2021 - 14:22
پوپ فرانسس کی آیت اللہ سیستانی سے ملاقات آسمانی ادیان کے درمیان قربت و مفاہمت کی جانب ایک اہم قدم

پوپ فرانسس کی آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات آسمانی ادیان کے درمیان قربت ومفاہمت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس کے دورہ عراق کے دوران ان کی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج پوپ فرانسس کی آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی سے ملاقات اس بات کو واضح کرتی ہےکہ اسلام ایک پرامن اور تمام انسانوں کےحقوق کو تحفظ فراہم کرنے والا دین ہے۔ عالمی سیاست میں دو اہم مذہبی شخصیات کی ملاقات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔ امن کے قیام کے لئے اجتماعی کوشش ضروری ہے۔ پوپ فرانسس کی آیت اللہ العظمی سیستانی سے ملاقات آسمانی ادیان کے درمیان قربت ومفاہمت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اسلام اور مسیحیت دونوں برائیوں کے فروغ، مظلوم انسانیت کے استحصال اور ظلم و استبداد کے شدید مخالف ہیں۔ امید ہے یہ ملاقات عالمی طاقتوں کو کمزوروں پر ظلم سے روکنے کے لئے مفید ثابت ہوگی۔  
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲