اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آج کہا کہ ملا عبدالغنی برادر کی سربراہی میں طالبان کا ایک سیاسی وفد تہران پہنچ گیا جہاں ایرانی محکمہ خارجہ نے اس وفد کا استقبال کیا۔
طالبان کا وفد ایران کے دورے کے دوران ایران کے اعلی حکام من جملہ ایران کے وزیر خارجہ اور ایران کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان کے ساتھ ملاقات کرکے افغانستان میں امن عمل اور اس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/242