اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکن ریڈنگ فیسٹیول کے اختتام پر فاتحین کا اعلان کیا گیا جس میں خاتون ایرانی ہدایتکار ندا آصف کی بنائی گئی فلم 113 کے اداکار "علی پویا قاسمی" کو بہترین ایوارڈ سے نوازا کیا گیا۔
ریڈنگ فیسٹیول، جس کا مقصد میڈیا کے ذریعے معاشرتی عدم مساوات کو دور کرنا ہے، اس سال خواتین اور اقلیتی فلم سازوں کے کام پر توجہ دی گئی اور اس میلے کا 8 سے 11 اکتوبر تک آن لائن انعقاد کیا گيا۔
ایک اور خاتون ایرانی ہدایتکار "فرنوش عابدی" کی بنائی گئی انیمیشن "ملکوت" نے امریکہ کے یوتا میلے میں سب سے بہترین ایوارڈ حاصل کرلیا۔
یہ انیمیشن رواں سال کے بین الاقوامی میلوں میں سب سے کامیاب ایرانی فلم بن گئی جس نے 121 بین الاقوامی میلوں میں شرکت کرتے ہوئے 27 عالمی ایوارڈز حاصل کیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲