اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایک امریکی عہدے دار نے صہیونی ریاست کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور بحرین کی حکومتوں کے مابین سمجھوتوں کے معاہدے کے بعد دیگر پانچ ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی خواہش کا اعلان کیا۔
وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف ’مارک میڈوز‘ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ دیگر پانچ ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔
انہوں نے ان پانچ ممالک کے نام نہیں بتائے، لیکن کہا کہ ان میں سے تین ممالک مشرق وسطی سے تعلق رکھتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے دعویٰ کر چکے ہیں کہ آخر کار سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے میں شامل ہوجائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے ۱۶ ستمبر ۲۰۲۰ کو صہیونی ریاست کے امن معاہدے پر دستخط کر دئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲