5 ستمبر 2020 - 17:10
سویڈش لڑکی کا قرآن کی بے حرمتی پر دلچسپ ردعمل

اناطولی نیوز ایجنسی نے اس سویڈش لڑکی کی ویڈیو شائع کی ہے جس میں وہ یہ کہہ رہی ہے کہ میں سویڈن کی رہنے والی ہوں اور مالموے شہر کے مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرنا چاہتا ہوں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سوشل میڈیا پر ایک سویڈش لڑکی کی تصویر وائرل ہوئی ہے جو قرآن کریم کا بوسہ لے رہی ہے۔ یہ تصویر ایسے حال میں سوشل میڈیا پر وائل ہو رہی ہے کہ سویڈن کے شہر مالموے میں قرآن کریم کی بے حرمتی کی گئی ہے۔  
اناطولی نیوز ایجنسی نے اس سویڈش لڑکی کی ویڈیو شائع کی ہے جس میں وہ یہ کہہ رہی ہے کہ میں سویڈن کی رہنے والی ہوں اور مالموے شہر کے مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرنا چاہتا ہوں۔
اس ویڈیو میں وہ مزید کہتی ہیں: "میں اس کتاب کو نہیں پہچانتی ، لیکن میں انسانیت کے ناطے مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی کرتی ہوں۔ مجھے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میں اس کتاب کو چوم رہی ہوں اور میں اس اقدام کی مخالفت کرتی ہوں جو ڈنمارک والوں نے ہمارے ملک میں انجام دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲