3 ستمبر 2020 - 19:31
شیعہ سُنی مسلمان ایک جسم کے دو بازوں ہیں جس کو ہر گز الگ نہیں کیا جاسکتا:  علامہ ناظر عباس تقوی

ہم حکومت اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک بھر میں ایسے عناصر پر نظر رکھے جو ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں ۔ علامہ ناظر عباس تقوی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے ملک کی مو جودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر کچھ قوتیں ملک کو فر قہ واریت اور انتہاء پسندی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں یہ وقت مملکت خداداد پاکستان پر آزمائش کا وقت ہے ہم تمام مسلک کے لوگوں کو اتحاد ،وحدت اور اخوت کا ثبوت دیتے ہوئے وہ قوتیں جو ملک کی فضاء کو خراب کرنا چاہتی ہیں اُن کو ناکام بنانا ہماری اولین تر جیحی ہونی چائیے پاکستان کے آئین کے مطابق تمام مسلک کو تمام مذاہب کو آزادی کے ساتھ اپنی اپنی مذہبی رسومات اور اپنے عقائد پر عمل کر نے کی اجازت ہے لیکن ایک ذمہ دار پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہمیں چائیے کہ ہم اپنے تمام مسلک کا احترام کریں اور اُن کے مقدسات کی تعظیم کریں ہمارے تمام مراجع تقلید نے یہ حکم دیا ہے کہ تمام مسلک کے مقدسات اور اُن کی توہین کرنا حرام ہے تمام علماء کرام،زاکرین و عظام اس حساس وقت میں اپنی ذمہ داری کو ادا کرتے ہوئے بیرونی دشمنوں کی شازشوں کو ناکام کر نے کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور عوام کو پُر امن رہنے کی تاکید کرے تاکہ اس ملک کو ہم فرقہ واریت سے بچا سکے شیعہ سُنی مسلمان ایک جسم کے دو بازوں ہیں جس کو ہر گز الگ نہیں کیا جاسکتاہم حکومت اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ملک بھر میں ایسے عناصر پر نظر رکھے جو ملک میں فرقہ واریت پھیلانا چاہتے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲