22 اگست 2020 - 18:20
عزاداری میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار حکومت سندھ پر ہو گی: علامہ ناظر عباس تقوی

ہے ایسا لگتا ہے کہ شہر کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں جو ذمہ داریاں حکومت کے متعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہیں وہ انہیں پورا کرنے میں پوری طرح ناکام نظر آتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ آنے والے ایام یعنی محرم الحرام کا آغاز ہو چکا ہے لیکن نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث عزاداران سید الشہداء سخت اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں شہر بھر میں گندگی اور غلاظت کے انبار لگے ہوئے ہیں امام بارگاہوں کے باہر کچڑے اور گٹر کا پانی کھڑا ہوا ہے ایسا لگتا ہے کہ شہر کراچی کا کوئی پرسان حال نہیں جو ذمہ داریاں حکومت کے متعلقہ اداروں پر عائد ہوتی ہیں وہ انہیں پورا کرنے میں پوری طرح ناکام نظر آتے ہیں اس وقت سندھ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں کی حالت بالخصوص کراچی میں سیوریج کا نظام تباہ حالی کا شکار ہے کراچی میں ;7569; اور اندرون سندھ میں واپڈا نے تاریکی کے خیمے لگائے ہوئے ہیں ان تمام مسائل کے حوالے سے سندھ حکومت اور کمشنر کراچی کو تفصیلات سے آگاہ کردیا گیا ہے اور ہر سطح پر بار بار ان تمام مسائل کی طرف توجہ دلانے کی جارہی ہے ہم بالکل واضح الفاظ میں بتارہے ہیں کہ اگر عزاداری سید الشہداء کیلئے انتظامات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار مذکورہ ادارے اور سندھ حکومت پر ہوگی کراچی میں ;7569; اور اندرون سندھ میں واپڈا سے ہمارا مطالبہ ہے کہ کم از کم عشرہ محرم میں مغرب کے بعد سے لوڈشیڈنگ ;223; لوڈ مینجمنٹ نہ کی جائے عزاداری سید الشہداء 1400 سال سے ہوتی آرہی ہے اور تاقیامت اسی شان و شوکت سے جاری رہے گی کوئی بھی باطل قوت اس عزائے حسینی کو نہ ہی روک سکی ہے اور نہ کم کرنے کی طاقت رکھتی ہے لیکن موجودہ زمانے میں ایک وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اس لئے اس سال اطباء کی رائے پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کو اسی دینی جذبے کے ساتھ منایا جائے گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲