30 جون 2020 - 13:51
پاکستان کے ۱۵۰ سے زائد علمائے اہل سنت کا گستاخ سیدہ زہرا (س) آصف جلالی کے خلاف ردعمل+ تصاویر

پاکستان کے معروف علمائے اہل سنت نے آصف جلالی کے گستاخانہ اقدام کی اشد مذمت کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ کھلے عام توبہ کریں اور اپنے الفاظ واپس لیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں ڈاکٹر آصف جلالی کی جانب سے کئے گئے گستاخانہ اقدام کے خلاف پاکستان کے ۱۵۰ سے زائد علمائے اہل سنت نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آصف جلالی کو بارگاہ رب العزت سے معافی مانگنے اور توبہ کرنے صلاح دی ہے جبکہ کھلے عام توبہ نہ کرنے کی صورت میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں ان کے کیفر کردار تک پہنچائے۔
علمائے اہل سنت پاکستان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ صدیقہ طاہرہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے بارے میں یہ کہنا کہ آپ مسئلہ فدک میں خطا کی مرتکب ہوئی تھیں خود بڑی خطا اور ناقابل بخشش غلطی ہے جو رسول اور آل رسول نیز اہل ایمان کی دل آزاری کا باعث بنی ہے۔
علمائے اہلسنت نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت زہرا(س) کی ذات مقدسہ سے کسی طرح کی خطا کا سرزد ہونا ناقابل تصور ہے، ان کے دامن عصمت پر کسی غلطی اور خطا کا دھبہ نہیں پایا جاتا۔ آپ خواتین جنت کی سردار اور جوانان جنت کے سرداروں امام حسن اور امام حسین کی والدہ ماجدہ ہیں لہذا آپ سے بغض رکھنے والا جنت کی خوشبو نہیں سونگھ سکتا۔
انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آصف جلالی کو توبہ نہ کرنے اور اپنے الفاظ واپس نہ لینے کی صورت میں کیفر کردار تک پہنچائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲