اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق وینزوئلا کے وزیر داخلہ نسٹور ریورول نے اتوار کے روز سمندر کے راستے سے اس ملک میں داخل ہونے والے دہشتگردوں کے مارے جانے اور زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔
وینزوئلا کے صدر نیکولس میڈورو نے منگل کو حکومت کے خلاف اس دہشتگردانہ فوجی کارروائی میں 2 امریکی باشندوں کی گرفتاری کی خبر دی تھی۔
واضح رہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی گزشتہ کئی ماہ سے وینزوئلا کی حکومت کے مخالفین کی حمایت کر کے اس ملک میں فوجی کودتا کے درپے ہیں۔
342/