اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کی فوج میں صحت سے متعلق خدمات کی مرکزی ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ 1500 فوجی اہل کار کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ ان میں شارل ڈیگل طیارہ بردار بحری جہاز میں سوار1000سے زیادہ سیلرز شامل ہیں۔اس سلسلے میں ڈاکٹر مارلن جینیرو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ21اپریل تک فرانس کی فوج میں کرونا کے 1500مصدقہ کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں 15 افراد ریکوری رُومز میں موجود ہیں ، جن میں سے3کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
25 اپریل 2020 - 10:28
News ID: 1029663
فرانس کی فوج میں صحت سے متعلق خدمات کی مرکزی ڈائریکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ 1500 فوجی اہل کار کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔