اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملائیشیا میں پھنسے 250 پاکستانی مسافر پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ کوالالمپور ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 895 میں ڈھائی سو سے زائد مسافر پاکستان واپس آئے ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے مشتبہ پائے گئے مسافروں کو خاص انتظامات کے تحت کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا جائے گا۔ جبکہ اسکریننگ میں کلئیر مسافروں کو کراچی کے نادرن بائی پاس پر واقع خصوصی قریطینہ سینٹر میں رکھا جائے گا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق صاحب حیثیت مسافر جو ہوٹل کے اخراجات برداشت کرسکتے ہیں انہیں کراچی ایئرپورٹ پر واقع نجی ہوٹل کے قریطینہ سینٹر میں رہائش رکھنے کا اختیار ہے۔ وطن واپس لوٹنے والے ان مسافروں کو مختلف مقامات پر آئسولیشن سینٹر میں رکھ کر مخصوص عرصہ کے بعد گھر جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔
25 اپریل 2020 - 09:08
News ID: 1029598

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملائیشیا میں پھنسے 250 پاکستانی مسافر پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے کراچی پہنچ گئے ہیں۔